File photo

تمام وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں:شہباز
27 فروری 2017 (11:06)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کے روز لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار شفاف طریقہ کار کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔