File photo

عراق:فوج نے دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کومغربی موصل سے پسپاکردیا
27 فروری 2017 (10:11)
0

عراق میں فوج نے دولت اسلامیہ گروپ کے مورچہ بند جنگجوئوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے باوجود انہیں مغربی موصل سے پسپاکردیاہے۔

امریکہ کے زیرکمان فوج حکومت کے زیر قبضہ شہر کے مغربی کنارے کے ساتھ جنگجوئوں کے زیر انتظام بقیہ علاقے کو ملانے کیلئے دریائے دجلہ کے ایک پل پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس سے پہلے عراقی فوج نے چارماہ کی لڑائی کے بعد جنوری میں مشرقی موصل پرقبضہ کیاتھا۔