پاکستان نے افغانستان کو سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کا جواب دینے سے متعلق آگاہ کردیا
27 فروری 2017 (09:22)
0

پاکستان نے افغان حکام کو بتایا ہے کہ اس نے اپنے دفاع میں سرحدپار سے کی گئی فائرنگ کا جواب دیا ہے۔

یہ بات افغانستان میں پاکستان کے سفیرسیدابرار نے افغان وزارت خارجہ کی پاکستان کی جانب سے فائرنگ اور سرحد کی بندش کی شکایت کے جواب میں کہی۔
سفیر نے کہاکہ افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی روکنے کیلئے سرحد کی بندش ضروری ہے۔