File photo

اقوام متحدہ کا یمن میں وسیع پیمانے پرانسانی امداد کی مہم شروع کرنے کااعلان
27 فروری 2017 (09:18)
0

اقوام متحدہ نے یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپریل سے مزیدامداد فراہم کرنے کی مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

یہ اعلان اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار سٹیفن اوبرائن نے عدن میں یمن کے صدر عبدالربومنصورہادی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ امداد لوگوں کی خوراک، پانی اور ادویات کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی۔