File photo

مراکش کا مغربی صحارا کے متنازعہ علاقے سے فوجیں واپس بلانے کااعلان
27 فروری 2017 (07:57)
0

مراکش نے مغربی صحارا کے متنازعہ علاقے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلانے کااعلان کیاہے۔ یہ اعلان مراکش کے شاہ محمدششم اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد کیاگیا۔

اس اقدام سے موریطانیہ کے قریب مغربی صحارا کے دور درازعلاقے Guerguera میں فوجی کشیدگی کم ہوگی۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ غیرمشروط طورپرجلدازجلداپنی فوجیں نکال لیں۔