اقتصادی تعاون تنظیم کے عہدیداران تیرہویں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے آج بھی غوروخوض جاری رکھیں گے
27 فروری 2017 (07:50)
0

اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سینئرعہدیداران بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونیوالے تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے آج دوسرے روز بھی غوروخوض جاری رکھیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سامان کی فوری ترسیل اور عوام کی نقل وحرکت کیلئے عالمی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔