File photo

فلسطینی حکام کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ پر زور
27 فروری 2017 (07:33)
0

فلسطینی حکام نے2011ء میں قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہونیوالے فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کرکے عمرقید کی سزا سنانے پر اسرائیل کی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔

مقبوضہ رملہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کے کلب کے سربراہ قدورافارس نے قیدیوں کے اہلخانہ اور فلسطینی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت میں حصہ نہ لیں اور مجرموں کے جرمانوں کی ادائیگی سے انکار کردیں۔
قیدیوں کیلئے فلسطینی حکام کے کمیشن کے سربراہ عیسی Qaraqr نے بھی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ پر زوردیاہے۔
فلسطینی انتظامیہ اور قیدی کلب کی ایک رپورٹ کے مطابق2011ء میں پچاسی فلسطینیوں کو رہاکیاگیاجنہیں اسرائیل نے دوبارہ گرفتارکرلیااورپینسٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔