نیویارک:سینکڑوں لوگوں کے نیوزمیڈیا کے حق میں مظاہرے
27 فروری 2017 (07:26)
0

امریکہ کے شہرنیویارک میں سینکڑوں لوگوں نے صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے پریس پر حملوں میں تیزی کے بعد نیوزمیڈیا کے حق میں مظاہرے کئے۔

وسطی شہر مین ہٹن میں مظاہرین نیویارک ٹائمزکے دفتر کے سامنے جمع ہوئے انہوں نے آزاد پریس کے حق میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے اوراپنے منہ پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
بعدازاں مظاہرین فاکس نیوز اور این بی سی نیوزکے دفاتر میں بھی گئے۔
وائٹ ہائوس نے جمعہ کے روز پریس سکرٹری کے دفترمیں ایک بند کیمرابریفنگ میں شریک نیویارک ٹائمز اور سی این این سمیت سات نیوز تنظیموں کے صحافیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ مظاہرے ٹرمپ کی سالانہ کنزرویٹوکنونشن میں تقریر کے بعد شروع ہوئے جس میں انہوں نے''میڈیا کولوگوں کادشمن''کہاتھا۔