File photo

روس،علیحدگی پسند فوج یوکرین میں فوری طورپر جنگ بندی پر عملدرآمد کریں:امریکہ
27 فروری 2017 (07:19)
0

امریکہ نے روس اورعلیحدگی پسند فوج پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوری طورپر جنگ بندی پر عملدرآمد کریں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ امریکہ مشرقی یوکرین میں بڑھتے ہوئے تشدد اور روسی اور علیحدگی پسند فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں ناکامی کاجائزہ لے رہاہے۔ انہوں نے روس اورعلیحدگی پسند فوج پر بین الاقوامی مبصرین کو نشانہ بنانے کاالزام عائد کیا ۔
ترجمان نے روس اورعلیحدگی پسند فوج پرزوردیا کہ وہ بھاری ہتھیار نکال لیں اور سلامتی اور تعاون کی یورپی تنظیم کے مبصرین کو مکمل رسائی دیں۔