کراچی کنگز نے چودہ اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ:کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹوں سے ہرادیا
27 فروری 2017 (06:44)
0

رات دوبئی میں پاکستان سپر لیگ کے بیسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ پندرہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تئیس رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز نے چودہ اعشاریہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کے کرس گیل نے 44رنزبنائے۔اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

ٹورنامنٹ کاپہلا کوالیفائنگ فائنل کل شارجہ جبکہ دوسرا کوالیفائنگ فائنل اسی گرائونڈ میں بدھ کو کھیلاجائے گا۔
اسی طرح تیسرا کوالیفائنگ فائنل جمعہ کو دوبئی میں اورفائنل اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو ہوگا۔