ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں

File photo

ازبکستان پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں
27 اپریل 2017 (22:14)
0

ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر Furqat Sidiqovنے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور سے ازبکستان کیلئے براہ راست پراوزیں شروع کردی گئی ہیں جس سے دونوں ملکوں کے دوران سفر کا دورانیہ کم سے کم صرف دو گھنٹے رہ گیا ہے۔