File photo

بحریہ کے سربراہ کا پاک بحریہ میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد پر اطمینان
27 اپریل 2017 (20:20)
0

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا ء اللہ نے پاک بحریہ میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
جمعرات کو کراچی میں سال2016 کے لئے پاک بحریہ کے حفاظتی اقدامات کے سالانہ جائزے کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امن اور جنگ کے دوران بحری کارروائیوں پر کامیاب عملدرآمد میں تحفظ اور پیشہ ورانہ مہارت لازم و ملزوم ہیں۔
ریڈیوپاکستان کے کراچی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پاک بحریہ میں کام کرنے کا محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لئے یہ جائزہ اجلاس ہر سال ہوتاہے۔