یہ ہدایت اسلام آباد میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران دی گئی

وزیر اعظم کی وزیر داخلہ کوڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت
27 اپریل 2017 (20:11)
0

وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایت جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات کے دوران دی گئی۔وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو ڈان لیکس کی رپورٹ سمیت اہم امور سے آگاہ کیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سفارشات پرعملدرآمد کے لئے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ سفارشات کا حتمی اعلان 2دن میں کیا جائے گا۔