یہ عطیات امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی تعاون پروگرام کے تحت دیئے گئے ہیں

امریکی سفارت خانے کی بم سے بچائو کا سامان و طبی آلات کی فراہمی
27 اپریل 2017 (19:48)
0

امریکی سفارت خانے نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باضابطہ طور پر بم سے بچائو کا سامان اور طبی آلات فراہم کیے ہیں۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کو اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب میں یہ جدید آلات وصول کیے۔یہ عطیات امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی تعاون پروگرام کے تحت دیئے گئے ہیں۔
یہ آلات بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی پولیس استعمال کرے گی۔ریسکیو1122 کو بھی طبی آلات اور میڈیکل کٹس فراہم کی گئیں ہیں جو قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں استعمال کی جائیں گی۔