تربیت کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کاخاتمہ کرنا ہے

File photo

وزیر اعظم ہنر مندی پروگرام کے تحت73ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی
27 اپریل 2017 (19:40)
0

وزیراعظم کے نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام کے تحت اب تک 73ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کاخاتمہ کرنا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کم تعلیم یافتہ اور غیر ہنرمند ایک لاکھ افراد کی تربیت کیلئے چوتھے مرحلے کا پی سی ون منظوری کیلئے متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا گیاہے  

چوتھے مرحلے کے تحت زراعت، صحت، پیرامیڈیکس، کاروبار، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سیاحت ،ذرائع ابلاغ سے متعلقہ شعبوں، فیشن اور بیوٹی اور مینو فیکچرنگ کی صنعت کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں اور غریب طبقے کو معقول روزگارکی فراہمی انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانا اور موثر روزگار کے مواقع کے حصول میں معاونت کیلئے انہیں ہنرمند بنانا ہے۔