مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا

File photo

ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفسادمیں10دہشتگرد ہلاک
27 اپریل 2017 (19:25)
0

سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے۔تربت کے قریبی علاقےMand میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان سے مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
ضلع خانیوال کے علاقے جانیاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو مجرم ہلاک ہوگئے۔
اُدھر کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ٹارگٹ کلر سمیت چوبیس جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔سندھ رینجرز نے گڈاپ اور حب کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے آٹھ رکنی گینگ کو بھی گرفتار کرلیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ گینگ 80 سے زائد جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔