فاٹا میں قبائلی عوام کی سہولت کیلئے ای سروس مراکز قائم کیے جائیں گے: جھگڑا
27 اپریل 2017 (19:21)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا میں قبائلی عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ای سروس مراکز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے جمعرات کو پشاور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک ماڈل سینٹر قائم کیا جائے گا اور بعد میں اسے تمام قبائلی علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ای سروس مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس، ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے کاغذات کے اجراء سمیت تمام سہولتیں موجود ہوں گی۔