چین کے وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

چین ،پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات
27 اپریل 2017 (19:17)
0

چین کی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وفد نے جمعرات کو لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
انہوںنے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔
چین کے وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔