یہ یقین دہانی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی قیادت میں پاک فوج کے اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ افغانستان میں افغان حکام کو کرائی گئی

27 اپریل 2017 (19:09)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہونے دے گا ۔
یہ یقین دہانی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی قیادت میں پاک فوج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعرات کودورہ افغانستان کے دوران افغان حکام کو کرائی۔
وفد نے افغان حکام کو بتایا کہ پاک فوج کا تمام علاقوں پر کنٹرول ہے اور وہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔
وفد بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر افغانستان کا دورہ کررہا ہے۔
پاکستانی وفد نے افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اور افغان آرمی چیف جنرل محمد شریف یفتالی سے بھی ملاقات کی۔وفد نے مزار شریف میں دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے اظہار تعزیت اور افغان فورسز اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔وفد نے مزار شریف حملے میں زخمی ہونے والوں کو پاکستان میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔وفد نے سرحد پر باہمی رابطے کے اقدامات سے متعلق بھی مذاکرات کیے۔