File photo

اسلام آباد،28اپریل کو ہونے والے جلسے کیلئے ٹریفک کا خصوصی پلان جاری
27 اپریل 2017 (18:10)
0

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 28 اپریل کو کل ہونے والے جلسے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا. ٹریفک پلان کے مطابق ایس پی ٹریفک ،3 ڈی ایس پیز،15 انسپکٹرز سمیت 594 افسران و اہلکاران ڈیوٹی دیں گے.
پارکنگ پلان کے مطابق پشاور سے آنے والے شرکا کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے بائیں ٹرن لیکر پریڈ گرانڈ کے سامنے بنی ہوئی پارکنگ میں پارک کریں گے
لاہور سے آنے والے شرکا ایکسپریس ہائی وے سے فیض آباد اور گارڈن فلائی اوور سے واپس ٹرن لیکر پریڈ گرانڈ کی مخصوص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے.
بہارہ کہو سے انے والے شرکا مری روڈ راول ڈیم،فیض آباد پل سے نیچے اتر کر گارڈن فلای اوور سے واپس ٹرن لیکر پریڈ گراونڈ کی مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔انٹری نمبر 1 میں بسیں اور انٹری نمبر 2،3 میں کار وموٹر سائیکلز پارک کی جائیں گی۔
ڈائیورشن پواینٹ:
اسلام آباد سے راولپنڈی جانیو الے شہری ڈہوکری چوک،راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کریں گے۔
سیکٹر جی سکس،جی سیون اور ایف ایٹ سے راولپنڈی جانے والے شہری ای ڈی بی پی،یوٹرن سے دائیں ٹرن لیکر سیکٹر جی ایٹ سے نائن تھ ایونیو استعمال کریں گے۔
مری روڈ،آئی جے پی روڈ سے آنیوالی ٹریفک مری روڈ راول ڈیم استعمال کرے گی۔ایکپریس وے سے آنیوالی ٹریفک فیض آباد سے اوپر مری روڈ راول ڈیم استعمال کرے گی۔
سیکٹر آئی ایٹ سے آنیوالی ٹریفک آئی ایٹ سگنل آئی جے پی روڈ استعمال کرے گی ،کشمیر ہای وے چاند تارا سے اندر جانیوالی ٹریفک زیرو پوائنٹ استعمال کرے گی،سپورٹس یوٹرن ناکہ،چاند تارا چوک سے آنیوالی ٹریفک سیونتھ ایونیو استعمال کرے گی۔
جہا ں جہاں روڈ بند کئے گیے ہیں وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنماء کے لیے موجود ہو گی، آء ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92. 4 بہی اپنی خصوصی نشریات کے ریعے بہی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکہے گا،ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے جلسہ کے شرکا اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں شہری جلسے کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔