وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد سلیم ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
27 اپریل 2017 (17:41)
0

اطلاعات نشریات و قومی ورثہ کی وزارت کے سینئر افسر اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکیشنز کے ڈی جی محمد سلیم نے آج ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد افسروں اور یونین کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ ادارے کی ساکھ مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور پی بی سی کارکنوں کے مسائل حل کریںگے۔
ڈائریکٹر جنرل نے ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر کے مختلف حصے بھی دیکھے۔ ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز راو صادق علی نے انہیں شعبہ نیوزکے کام کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
محمد سلیم اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں پرنسپل انفارمیشن افسر ، چیف میڈیا افسر اور وزیراعظم کے پی آر او ، وزارت اطلاعات کے آفس کے ڈائریکٹر ، پیمرا کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے شعبہ تعلقات کے سربراہ کا عہدہ شامل ہے ۔