File photo

گڈاپ ، حب کے علاقوں میں رینجرزکی کاروائی 8رکنی گینگ گرفتار
27 اپریل 2017 (17:36)
0

سندھ رینجرز نے آج گڈاپ اور حب کے علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈاکوئوں کے آٹھ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور80 سے زائد جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔