نیب انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی اس ناسور کے خاتمے میں کامیاب ثابت ہوئی :چیئرمین نیب
27 اپریل 2017 (17:31)
0

نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے نے انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی ،روک تھام اور عملدرآمد مہم کے لئے جامع ، موثر اور قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں ادارے کے آگاہی اور روک تھام کے شعبے کے سالانہ ایکشن پلان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
قمرزمان چوہدری نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی اس ناسور کے خاتمے میں انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی نگرانی اور ان میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے چین کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔