File photo

برجیس طاہر کی کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر شدید مذمت
27 اپریل 2017 (17:26)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے سرینگر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے جمعرات کواسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنمائوں کی گرفتاری سے کشمیر کی جدوجہد کمزور نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے اس کے مکروہ چہرے اور عزائم کی عکاسی ہوتی ہے، پابندی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو عالمی برادری سے پوشیدہ رکھنا ہے۔