وزیر مملکت کا وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تقریب سے خطاب۔

27 اپریل 2017 (15:29)
0

کیڈ کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت انہیں بہترین ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔


وزیر مملکت نے کہا کہ طلباء کے لئے جدید آئی ٹی لیبارٹریاں ، اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات ہیں۔