پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عمرا ن کے الزامات کا مقصد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے قبل ادار وں پر دباؤ ڈالنا ہے۔

عمران خان اپنے حالیہ دعوے بارے ثبوت فراہم کریں،محسن رانجھا
27 اپریل 2017 (15:19)
0

اطلاعات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے حالیہ دعوے کے ثبوت فراہم کریں کہ انہیں پانامہ لیکس پر چپ رہنے کے لئے دس ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

وہ سرگودھا کے علاقے متیلا میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔
محسن رانجھا نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایسے الزامات لگانے کا مقصد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے قبل اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا دست راست جہانگیر ترین مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہے جبکہ عمران خان اخلاقیات پر لیکچر رے رہے ہیں۔