مرمتی کام ایک سال میں ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں کیا جائے گا۔

محکمہ شاہرات کا صوبے میں سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ
27 اپریل 2017 (14:37)
0

خیبرپختونخواء کے شاہراہوں کے ادارے نے صوبے کے مختلف حصوں میں ایک سو اٹھہتر کلومیٹر طویل شاہراہیں مرمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہراہوں کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ مرمتی کام ایک سال میں ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں کیا جائے گا جس پر چار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔