وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلباء میں لیپ ٹاپ میرٹ پر بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

حکومت نے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں،شہبازشریف
27 اپریل 2017 (14:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

جمعرات کے روزلاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء میں لیپ ٹاپ میرٹ پر بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ طلباء میں بیس ارب روپے مالیت کے تین لاکھ دس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔