پوپ مصر کے سیاسی اور مذہبی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے

پوپ فرانس کا دورہ،قاہرہ اور نواحی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات
27 اپریل 2017 (14:29)
0

مصر کی حکومت نے پوپ فرانسس کے ملک کے دو روزہ دورے کے موقع پر قاہرہ اور نواحی علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

اس ہفتے کے اختتام پر اپنے قاہرہ کے دورے میں پوپ مصر کے سیاسی اور مذہبی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس کا مقصد مسلمان رہنماؤں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہے ۔ وہ ملٹری اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
پوپ فرانسس کا موقف ہے کہ انتہا پسندی سے عیسائی اور مسلمانوں دونوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان مذاکرات ہی انتہا پسندی پر قابو پانے کا واحد راستہ ہیں۔