جاپانی سفیر کی مشیر وزیراعظم سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عرفان صدیقی کی پاکستان،جاپان ادبی ،ثقافتی تعلقات کے فروغ کی تجویز
27 اپریل 2017 (14:22)
0

پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ادبی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی تجویز دی۔