صدرممنون حسین سے اسلام آباد میں اطالوی آرمی چیف ڈینیلو اریکو کی ملاقات۔

پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،صدر ممنون
27 اپریل 2017 (14:17)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے اور وہ اس سلسلے میں عالمی برادری کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گا۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں اٹلی کی بری فوج کے سربراہ ڈینیلو اریکو سے باتیں کر رہے تھے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ دفاع سمیت تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔