کپواڑہ،حملے میں 2افسروں سمیت 5بھارتی فوجی ہلاک
27 اپریل 2017 (11:25)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعرات کے روز ایک حملے میں دو افسروں سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع کے علاقے چوکی بل میں پنچ گاؤں میں واقع فوجی کیمپ پر ایک حملے میں ایک کیپٹن اور جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتہا پسند ہندوؤں کی نجی فوج جن سینا کی تشکیل کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کا سخت نوٹس لیں جس کا مقصد نہتے کشمیریوں کو شہید کرنا ہے۔