عدالت کی شواہد فرانزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوانے کی ہدایت ۔

سپریم کورٹ،مشال قتل کیس کی سماعت15دن کیلئے ملتوی
27 اپریل 2017 (11:20)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مشال خان قتل کیس کی سماعت پندرہ دن کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

مشال خان قتل کیس میں پیش رفت سے متعلق ایک رپورٹ آج عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ قتل میں ملوث اب تک36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
عدالت نے شواہد فرانزک ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوانے کی ہدایت کی ۔