وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باشعور عوام نے بعض عناصر کی منفی سیاست مسترد کر دی ہے۔

File photo

وزیراعظم کی قیادت میں ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے:شہباز
27 اپریل 2017 (11:15)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باشعور عوام نے بعض عناصر کی منفی سیاست مسترد کر دی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام ان عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگلے عام انتخابات میں ان عناصر کو مسترد کردیں گے جو منفی سیاست میں ملوث ہیں۔