وزیر دفاع کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات۔

27 اپریل 2017 (11:11)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار ماسکو میں اپنے روس کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں روس کے کردار کا اعتراف کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں روس کی بحریہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔