File photo

پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل کردیاگیا:احسن
27 اپریل 2017 (10:19)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کودنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کی صف میں شامل کردیاگیا ہے۔

وہ اسلام آباد میںMicrosoft Imagine Cup to Pakistan کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ممتاز عالمی اداروں کے جائزوں کے مطابق اگلے چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین بیس معیشتوں میں ہوگا۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ کینسر کے مہلک مرض کی بروقت تشخیص اورعلاج معالجے کے لئے جدید ادارہ قائم کیا جائے۔