کور کمانڈر کراچی نے رینجرز اہل کاروں کی خریت دریافت کی
27 اپریل 2017 (10:11)
0

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل مرزا شاہد بیگ نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور کراچی میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے رینجرز کے اہل کاروں کی خریت دریافت کی۔

انہوں نے دہشت گردی کے کامیابی سے خاتمے میں سندھ رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہا اور ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا۔