ترکی کا پاکستان کے ساتھ آثار قدیمہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
27 اپریل 2017 (09:28)
0

ترکی نے پاکستان کے ساتھ ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کا اظہار ترکی کے تعاون اوررابطے کے ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر Mahmat Emre Akhatuna نے قلعہ روات شاہ اللہ دتہ کی غاروں اور ٹیکسلا کے عجائب گھرسمیت آثار قدیمہ کے مختلف مشہور مقامات کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ پاک ترکی تعلقات ثقافتی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں کیونکہ آثار قدیمہ سمیت مختلف شعبوں میں معلومات کے تبادلے کے وسیع مواقع موجود ہے۔