اقوام متحدہ کی افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی تعریف
27 اپریل 2017 (08:05)
0

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لئے ہائی کمشنر نے کئی عشروں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے پاکستان کو سراہاہے۔

یہ تعریف اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر Volker Turks کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان امید کرتا ہے کہ تمام پناہ گزین اس سال کے آخر تک اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سازگار ماحول سے افغان پناہ گزینوں کی ان کی وطن واپسی کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی۔