جنوبی کوریا میں نصب کیا جانے والا میزائل دفاعی نظام جلد کام شروع کردے گا:امریکہ
27 اپریل 2017 (07:22)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں نصب کیا جانے والا اس کا میزائل دفاعی نظام بہت جلد کام کرنا شروع کردے گا۔

امریکہ کی بحر الکاہل کمان کے سربراہ ایڈ مرل ہیری ہیرس نے مسلح افواج کمیٹی کو بتایا کہ یہ نظام چند روز میں کا م شروع کردے گا اورشمالی کوریا کے خطرے کیخلاف جنوبی کوریا کا دفاع کرے گا۔
انہو ں نے کہاکہ امریکی فوج ہوائی میں نیا میزائل شکن نظام نصب کرنے کی ضرورت پر بھی غور کررہی ہے۔