file photo

اے این پی وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنے والی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی:اسفند یار
27 اپریل 2017 (06:28)
0

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنے والی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔

وہ پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پشاورمیں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اے این پی وزیراعظم کے استعفیٰ کی کبھی حمایت نہیں کرے گی، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والوں نے پہلے پانامہ پیپرز مقدمے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا اورعوام کے سامنے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا بیان دیا۔