file photo

پی سی بی نے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کردیا
27 اپریل 2017 (06:24)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے بتایا کہ اس سال جولائی اگست میں ہونے والا مجوزہ دورہ باہمی رضا مندی سے غیر معینہ عرصے کیلئے ملتوی کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کسی قسم کے تحفظات کے بغیر دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اور اب مسلسل تیسری مرتبہ جانے کی بجائے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔