file photo

سرکاری حج سکیم کے تحت حج کیلئے عازمین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی
27 اپریل 2017 (06:20)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے زیراہتمام رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 2017 کے حج کیلئے عازمین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کل ہوگی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک وزارت کو سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طورپر تین لاکھ پینتیس ہزار تین سو ترپن درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔
کامیاب عازمین حج کو خطوط اورموبائل میسجز کے ذریعے اطلاع دی جائے گی جبکہ کامیاب عازمین حج کے نام ویب سائٹسwww.mora.gov.pk اور www.hajjinfo.org پر بھی موجود ہونگے۔