اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت نے کہاکہ ملک میں دہشت گردو ں کانیٹ ورک توڑ دیاگیا ہے۔

file photo

وزیراعظم نے قانون اورآئین کو ہمیشہ سربلند رکھا ہے:مریم
27 اپریل 2017 (06:09)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے قانون اورآئین کو ہمیشہ سربلند رکھا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز مقدمے میں وزیراعظم نے استثنیٰ کی ہرگز کوئی اپیل نہیں کی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کو رپورٹ پیش کرچکے ہیں جو رپورٹ میں کی گئی سفارشات کے مطابق فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کوہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردو ں کانیٹ ورک توڑ دیاگیا ہے اور آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔