Tuesday, 16 April 2024, 07:55:50 pm
اعلیٰ تعلیمی ادارے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، وی سی کوہسار یونیورسٹی
December 27, 2021

یہ بات کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید فرخ حبیب نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جامعات اور اعلی تعلیم کے ادارے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے بعد فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے نئی اقسام پربھی کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زرعی شعبے میں نئی تحقیق ناگزیر ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کے شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زمان نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا نے فاصلاتی نظام تعلیم اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زندگی کی نئی جہتوں کی تلاش کا موقع فراہم کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.