Wednesday, 24 April 2024, 03:43:19 am
مسلمانوں کیخلاف تعصب پرمبنی پالیسیوں کےباعث دنیا بھرمیں مودی کی ساکھ متاثرہوئی،امریکی اخبار
December 27, 2019

امریکی روز نامے لاس اینجلس ٹائمز نے کہا ہے کہ بھارتی  وزیراعظم نریند را مودی کی حکومت کی مسلمانوں کےخلاف مذہبی تعصب پر مبنی اپنی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لیڈر کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

 اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ بھارتی حکومت نے عوامی اجتماعات کےخلاف سخت قوانین لاگو کئے اور انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی ہے جس سے مظاہرین کےلئے ایک جگہ پر جمع ہونے اور ریاستی خلاف ورزیوں کی اطلاعات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

اخبار نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی حقائق جاننے کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوج نے مسلمانوں کےخلاف  حالیہ احتجاج کے دوران ان پر دستی بم پھینکے اور گولیو ں کی بوچھاڑ کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.