Friday, 19 April 2024, 04:33:24 am
مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم نئی بلندیوں تک پہنچ گئے
December 27, 2019

بھارت میں مسلمانوں کےخلاف مظالم کا سلسلہ انتہا پرپہنچ گیا ہے اور حکام مسلمان مخالف قوانین کےخلاف مظاہروں میں شرکت کرنے والے غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کررہے ہیں۔

 بین الاقوامی اوربھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق  ناروے کے ایک سیاح کو غیرملکیوں کے اندراج کے دفتر طلب کرکے پوچھا گیا کہ اس نے شہریت قانون کےخلاف مظاہرے میں کیوں شرکت کی اور بعد میں اسے ملک چھوڑنے کا کہاگیا۔

 اس سےپہلے چنائی میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے پر  جرمنی کے ایک طالبعلم کو زبردستی بھارت چھوڑنے پر مجبور کیاگیا۔

 ادھر شہریت کے قانون کےخلاف بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

بھارتی حکام نے مظاہرین کو اکھٹے ہونے سے روکنے کےلئے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ بند کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.