Monday, 21 January 2019, 06:31:46 am
حکومت آئندہ نسل تک تعلیمی اور ادبی روایات کی منتقلی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی، صدر
December 27, 2018

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ نسل تک تعلیمی اور ادبی روایات کی منتقلی اور دانشورانہ بصیرت کی منتقلی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافتی روایات کے تحفظ کے لئے ایسی شخصیات کی خدمات کو یاد رکھتی ہیں۔