Thursday, 25 April 2024, 01:15:21 pm
صدرمملکت کی آسیان ملکوں کوخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت
November 27, 2020

صدرعارف علوی نے آسیان کے رکن ممالک کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

 چین کے صوبے گوانگ شی ( Guangxi )میں آج 17 ویں چین آسیان ایکسپو کی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے شاندار مواقع موجود ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کےلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اور حکومت کی جانب سے معاشی و تجارتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

 انہوں نے ٹیکسٹائل ، کھانے،پینے کی اشیا، گوشت اورسبزیوں کی چین اور آسیان ممالک کو برآمد کی ضرورت پرزوردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.