Thursday, 25 April 2024, 06:12:08 pm

مزید خبریں

 
مسئلہ کشمیر پرمذاکرات سےمسلسل انکار کی بھارتی پالیسی سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے:آئی آئی ایس ٹی
November 27, 2020

لندن میں قائم معروف پالیسی ساز ادارے انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ  مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے مسلسل انکار کی پالیسی سے علاقائی اور بین الاقوامی امن  کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

 جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر مذاکرات اوردر پردہ سفارتکاری نہ ہونے کی وجہ سے  غلط فہمیاں اور بد گمانیاں بڑھ رہی ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا  کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی تنازع ہے اورکسی بھی طرف سے کسی قسم کے حملے سے اس تنازعے پر کشیدگی خطرناک  رخ اختیار کرسکتی ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت  نے اپنے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں مواصلاتی رابطوں اور سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.